پاکستان

ذیابیطس کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی پیغام


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذیابیطس ایک خاموش دشمن ہے، تاہم احتیاط، آگاہی اور نظم و ضبط پر مبنی طرزِ زندگی اپنا کر اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی شرح مؤثر اقدامات اور اجتماعی کوششوں کی متقاضی ہے۔ صحت عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب یہ سہولت ہر گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ مریم نواز شریف کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بچوں کو انسولین کٹس گھروں تک فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ذیابیطس سمیت دیگر امراض کے لاکھوں میڈیسن باکس بھی مریضوں کے گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور بلڈ شوگر کے مسلسل معائنے کو معمول بنائیں اور اپنی صحت کے محافظ بنیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذیابیطس کے تیزی سے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button