اہم خبریں

اسلام آباد تھانہ کھنہ کی حدود سے چند روز قبل اغوا ہونے والی بچی نے نکاح کر لیا

*اسلام آباد تھانہ کھنہ کی حدود سے چند روز قبل اغوا ہونے والی بچی نے نکاح کر لیا تفتیشی آفیسر(سب انسپکٹر آصف)*

*سب انسپکٹر آصف نے ہم سے بے فارم لیا اور آگے بھیج دیا مدعی (اویس)*

*سب انسپکٹر آصف نے ساتھ ہو کر میری بہن کو ورغلہ کر نکاح کروایا*

*جس دن نکاح ہوا اس دن آصف نے اپنی روانگی راولپنڈی کی ڈالی تھی جو فائل کے ساتھ لگی ہوئی ہے مدعی(اویس)*

اسلام آباد (توصیف انور سے) اسلام آباد تھانہ کھنہ سے چند روز قبل جانے والی بچی کا نکاح سب انسپکٹر آصف نے ساتھ ہو کر کروایا یہ پولیس ملازم کم اور سہولت کار زیادہ بن گیا جو بہت بڑا سوالیہ نشان ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ میں اویس نے درخواست دی کے میری چھوٹی بہن جس کی عمر 16سے 17 سال ہے مسمات میری بہن اٹھویں جماعت کی طلبہ ہے یہ کے آج مورخہ 17 4 2024 کو بوقت دن 12بجے دن گھرسے نکلی اور تاحال واپس نہ آئی ہم نے اپنے طور پر بہت کو شش کی لیکن تاحال کوئی پتہ نہ چلا لیکن مجھے یقین ہے کے میری بہن کو مسمی ماجد ولد نامعلوم نے اپنی فیملی والد کے ہمراہ بہلا پھسلا کر زناء کی نیت سے اغواہ کیاہے کیونکہ اس سے قبل بھی مسمی ماجد نے میری بہن سے رابطہ رکھنے کی کوشش کی تھی اور اپنی بہن کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات بھجوائے کے ہم تمہاری بہن کو اپنی مرضی سے لے کے جائے گے اور تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا اتنا کچھ ہونے کے باوجود پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی جو بہت بڑا سوالیہ نشان ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button