اہم خبریں

قتل کی لرزہ خیز واردات

تھانہ جاتلی کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج
اسلحہ سے مسلح ملزمان نے زمین کے تنازع پر سکندر نامی شخص کو ابدی نیند سلا دیا
گوجرخان(قمرشہزاد) زمین کا تنازع قیمتی جان لے گیا اسلحہ سے لیس مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا پولیس تھانہ جاتلی نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق نتھ چھتر تھانہ جاتلی کی رہائشی خاتون نے مقدمہ درج کراتے ہوئے اپنا موقف دیا کہ اس کا خاوند سکندر اعجاز فوج سے ریٹائرڈ ہے اس نے گاؤں میں ہی زمین موسومہ چوا کسی میں ڈیرہ مویشاں بنا رکھا ہے ڈیرہ مویشاں سے ملحقہ مسمیان محمدسلیم، غلام نبی وغیرہ رہائشی گھر ہیں جن کے ساتھ ہمارا کچھ عرصہ سے زمین کا تنازعہ چل رہا ہے میرا خاوند سکندر اعجاز، والدہ ام ریاض بیگم، محمد نعیم، امیر حمزہ سکنہ دیہہ ڈیرہ مویشاں کی جانب جا رہے تھے

کہ محمد سلیم مسلح پسٹل تیس بور، غلام نبی عرف پپو مسلح پسٹل تیس بور، حیدر علی مسلح بندوق 12بور، زعفران مسلح پسٹل تیس بور، زمرد، عرفان نے باہم مشورہ ہو کر آتے ہی للکارا مارا کہ سکندر اعجاز کے سوا تمام افراد پیچھے ہٹ جائیں ورنہ ان کو بھی گولی مار دیں گے دیگر افراد سکندر سے پیچھے ہٹے تو محمد سلیم، غلام نبی اور زعفران نے اپنے اپنے پسٹل سے بانیت قتل سکندر اعجاز پر فائر کئے جو اسے جسم کے مختلف حصوں پر لگے سکندر اعجاز پیچھے مڑ کر جان بچانے کیلئے چلنے لگا تو حیدر علی نے بانیت قتل بندوق 12بور سے یکے بعد دیگرے دو فائر سکندر اعجاز پر کئے جو اسے سر پر لگے سکندر اعجاز ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا زمرد اور عرفان موقع پر للکارتے رہے کہ کوئی نزدیک نہ آئے ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرارہو گئے پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جاتلی جائے وقوعہ پر پہنچے فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اگھٹے کیے اور ریسکیو کی امدادی ٹیم کے ہمراہ ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں سے ضابطے کی کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button