اہم خبریں

پانی کی بندش،شہریوں کا شدید احتجاج

مدنی محلہ چک جلال دین ایک ہفتے سے پانی کی بندش،شہریوں کا شدید احتجاج

بار ہاں شکایات کی جاتی ہیں واسا افسران تک مگر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا،شہری

چک جلال دین مدنی محلہ گردونواح میں پانی کا مسلہ آئے روز معمول بن گیا،شہری مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) مدنی محلہ چک جلال دین کے عوام گزشتہ ایک ہفتے سے ٹیوب ویل کی فنی خرابی کے نام پر پانی سے محروم کر دیا گیا۔ واسا راولپنڈی کی انتظامیہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے میں اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دینے لگی۔ شہریوں کے مطابق چک جلال دین میں واسا راولپنڈی افسران کی سیٹیں سیاسی نمائندوں اور پرائیویٹ وال مینوں نے سنبھال رکھی ہیں۔ جس کی نشاندھی متعدد بار واسا کے حکام کو کی گئی مگر ان کے کانوں تک جو نہیں رینگی ذرائع کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کے وال مینوں نے پرائیویٹ اہلکار رکھے ہوئے جو من پسند گلیوں میں پانی کی سپلائی جاری رکھتے ہیں اور پرائیویٹ اہکاروں کی غفلت کے باعث ہی آئے روز وال خراب ہوتے ہیں جس کے بعد گلیوں اور سڑکوں پر پانی تلاب کا منظر پیش کرتا دیکھائی دیتا ہے اور ٹیوب ویل کی موٹر آئے روز خراب ہو جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نجی ٹیوب ویل ٹینکروں میں روز کی بنیاد پر پانی کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ان کی موٹریں آئے روز خراب نہیں ہوتی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور وفاقی محتسب سے چک جلال دین میں آئے روز پانی کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button