اہم خبریں

  پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان کی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات


   
راولپنڈی: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور صوبہ پنجاب میں اطلاعات و ثقافت کے شعبہ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان نے پنجاب میں فن و ثقافت کے فروغ، فنکاروں کی فلاح و بہبود، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور مثبت و تعمیری ثقافتی اقدار کے فروغ کے حوالے سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران اس امر پر بھی گفتگو ہوئی کہ ثقافت اور فنونِ لطیفہ معاشرے میں مثبت سوچ، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا ثقافتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
شازیہ رضوان نے کہا کہ پنجاب میں فنکار برادری اور ثقافتی شعبہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی اور انہیں بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ صوبے کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ملاقات کے دوران ثقافت اور فنونِ لطیفہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی تعاون اور مثبت ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اطلاعات و ثقافت کے شعبہ میں مزید مؤثر اقدامات اور باہمی رابطے کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر پی پی 16 کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک رضوان افسر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button