اہم خبریں

تھانہ صادق آباد پر مقامی لوگوں کا حملہ

راولپنڈی

(احمد ضمیر سے)

تھانہ صادق آباد پر مقامی لوگوں کا حملہ

پولیس ذرائع کے مطابق چند لوگوں نے روڈ بلاک کر رکھا تھا

کسی شہری نے 15 پر کال کی کے روڈ بلاک ہے

اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس ہمراہ لیڈی پولیس روڈ کھلوانے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچی

اسی اثنا میں احتجاج کرنے والے مقامی لوگوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا

اس دوران تقریبا 5 اہلکار اور ایک لیڈی کانسٹیبل بری طرح زخمی ہوئے

ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کی آنکھ بری طرح زخمی ہو گئی

جبکہ سیاسی پریشر اور اعلی افسران کی کمزور گرفت کے باعث کمزور دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کر لیا گیا

جس کی وجہ سے تمام ملزمان کی آج ضمانت منظور ہو گئی ہے

اگر اسی طرح ہمارے تھانوں پر حملے ہوتے رہے اور ہمارے فرنٹ لائن کے مجاہدین اسی طرح زخمی ہوتے رہے تو پولیس کا مورال ڈاؤن ہو گا

اس حوالے سے اعلی حکام کو سوچنا ہو گا کہ پولیس کے وہ جوان اور ہماری بہنیں جو فرنٹ لائن پر لڑتی ہیں ان کی دادرسی کرنا ہو گی

اور ہماری فرنٹ لائن پے لڑنے والے پولیس اہلکاران کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی اور اسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کرنی ہو گی تاکہ آئندہ کوئی پولیس پر حملہ آور ہونے کا سوچ بھی نہ سکے۔

نوٹ: زخمی پولیس اہلکاران کی تصویرں میرے پاس موجود ہیں لیکن ان کی پرائیوسی کی بنا پر انہیں شئیر نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button