اہم خبریں

تھانہ بنی گالہ پولیس کی بروقت کارروائی، جعلی پولیس اہلکاروں کا گروہ گرفتار

تھانہ بنی گالہ پولیس کی بروقت کارروائی، جعلی پولیس اہلکاروں کا گروہ گرفتا

اسلام آباد:(چوہدری ہارون اشتیاق سے) تھانہ بنی گالہ پولیس نے ایک اہم اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ایچ او چوہدری ندیم طاہر کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔

ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ پولیس ٹیم نے مشکوک حرکات پر ملزمان کو روکا اور جامع تلاشی کے بعد ان کی اصلیت کا انکشاف ہوا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

پولیس کی تیز رفتار اور مؤثر کارروائی سے شہریوں میں تحفظ کا احساس مزید مضبوط ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button