پاکستان میڈیا کونسل کا صحافیوں کے خلاف توہین آمیز رویے پر شدید احتجاج

پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی پیٹرن ان چیف محمد سعید شاہ، مرکزی صدر مہر حمید انور، مرکزی سینئر نائب صدر مقصود احمد، مرکزی نائب صدر میاں افتخار حامے، مرکزی جنرل سیکرٹری مہر کلیم اللہ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد آصف چوہدری، اور مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن راؤ سلیمان سمیت صوبائی صدر پنجاب سعید علوی نے ‘سچ ٹی وی’ اسلام آباد کے بیورو چیف خرم شہزاد کے ساتھ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی عابد حسین کی جانب سے مبینہ توہین آمیز رویے، زیبِ داستان غیر اخلاقی زبان کے استعمال اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پاکستان میڈیا کونسل کی مرکزی و صوبائی قیادت نے کہا کہ صحافی معاشرے میں عوامی مسائل اجاگر کرنے، حقائق سامنے لانے اور عوام کو باخبر رکھنے کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں۔ کسی بھی سرکاری یا عوامی عہدے پر فائز شخص کی جانب سے صحافیوں کو دھمکانا، ان کی تضحیک کرنا یا اظہارِ رائے کے حق کو دبانے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔
پاکستان میڈیا کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون اور ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پاکستان میڈیا کونسل صحافی برادری کو یقین دلاتی ہے کہ آزادیِ صحافت اور صحافیوں کے وقار کے تحفظ کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔



