اہم خبریں

پاکستان کی سفارتی کامیابی پر عالمی سطح پر پذیرائی، آرمی چیف کی قیادت کو خراجِ تحسین




کینیڈا میں مقیم سینئر صحافی و تجزیہ کار حسنین سندھو نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور مفاہمت کے قیام میں پاکستان کے مثبت اور مؤثر کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔



اپنے بیان میں حسنین سندھو نے کہا کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے دوران پاکستان کی متحرک سفارتکاری ایک روشن مثال بن کر سامنے آئی، جس کے نتیجے میں نہ صرف خطے میں امن و استحکام کی نئی امید پیدا ہوئی بلکہ پاکستان کا مثبت اور باوقار تشخص بھی دنیا کے سامنے اجاگر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات، تدبر اور امن کے راستے کو ترجیح دیتا ہے۔ حسنین سندھو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہایت حکمت اور ذمہ داری کے ساتھ ملکی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

حسنین سندھو نے ایران کے کردار کو بھی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے بردباری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مفاہمت کی راہ اختیار کی، جو خطے میں دیرپا امن کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت نے بصیرت، تحمل اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر متوازن اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، جس سے نہ صرف کشیدگی میں کمی آئی بلکہ باہمی اعتماد کو بھی فروغ ملا۔

حسنین سندھو نے حکومتِ پاکستان، وزارتِ خارجہ، پاک فوج اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button