اہم خبریں
ڈائریکٹر انفارمیشن احمد نعیم ملک صدر سرگودھا پریس کلب حنان چوہدری کی عیادت کے لیے شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے

ڈائریکٹر انفارمیشن احمد نعیم ملک کی صدر سرگودھا پریس کلب حنان چوہدری کی عیادت، پھولوں کا گلدستہ پیش، جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے عبدالحنان چوہدری کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحنان چوہدری کی علالت کی خبر سن کر کافی تشویش ہوئی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور وہ دوبارہ اپنی صحافتی و سماجی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں مصروف عمل ہوں۔ احمد نعیم ملک نے حنان چوہدری کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



