نمائندگان کی خبریں

ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ راشد لطیف خان یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا حصہ بن گئیں



اہم تعلیمی ذمہ داری ملنے پر اظہارِ تشکر، معیارِ تعلیم کی بہتری اور طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم

چوآ سیدن شاہ (خاور شہزاد) ایم پی اے محترمہ مہوش سلطانہ راجہ کو راشد لطیف خان یونیورسٹی لاہور کی اکیڈمک کونسل کی رکن مقرر کر دیا گیا۔ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل میں شمولیت کو محترمہ مہوش سلطانہ راجہ نے اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ذمہ داری ان پر کیے گئے اعتماد کا مظہر ہے، جسے وہ پوری سنجیدگی، محنت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ راشد لطیف خان یونیورسٹی میں میڈیکل، نرسنگ، ڈی فارمیسی اور قانون سمیت مختلف شعبہ جات میں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے معیاری اور متنوع مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ محترمہ مہوش سلطانہ راجہ نے یونیورسٹی کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تعلیمی امور میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملنا ایک اعزاز ہے اور وہ ان شاء اللہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی معیار کی بہتری، جدید تعلیمی مواقع کے فروغ اور طلبہ کے لیے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button