اہم خبریں

تھانہ کھنہ پولیس کی مبینہ زیادتی، محنت کش بہادر خان کو بھکاری ایکٹ کے تحت گرفتار

اسلام آباد: تھانہ کھنہ پولیس کی مبینہ زیادتی، محنت کش بہادر خان کو بھکاری ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا اہل خانہ نے فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) تھانہ کھنہ پولیس نے مبینہ طور پر ایک محنت کش مزدور، بہادر خان، کو روزی روٹی کی تلاش میں کھڑے ہونے پر “بھکاری ایکٹ” کے تحت گرفتار کر لیا۔ واقعے پر علاقہ مکینوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ اہل خانہ نے بہادر خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بہادر خان مزدوری کی غرض سے سڑک کنارے کھڑا تھا، اس کے پاس بیلچہ اور دیگر اوزار موجود تھے جو اس کے مزدور ہونے کی واضح دلیل تھے۔ پولیس نے نہ صرف اُسے گرفتار کیا بلکہ اس کا سامان وہیں پھینک دیا اور بغیر کسی وضاحت کے تھانے لے گئی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بہادر خان ایک باعزت دیہاڑی دار ہے، جو اپنے بچوں کے لیے محنت مزدوری کرتا ہے۔ ہمارا فردِ خانہ نہ بھکاری ہے، نہ جرائم پیشہ، اُسے فوری رہا کیا جائے۔ اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔

معاملہ متعلقہ ایس ایچ او کے نوٹس میں دینے کے باوجود انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے گے سول سوسائٹی نے اس اقدام کو انسانی وقار کے خلاف قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر ملوث اہلکاران اور افسران سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button