اہم خبریں

انرجی سیوئنگ مہم کی خلاف ورزیوں پر متعدد دکانوں کو جرمانے

انرجی سیوئنگ مہم کی خلاف ورزیوں پر متعدد دکانوں کو جرمانے ایمن ابادی برفی دکان سیل
قانون سب کیلیے برابر ہے حکومتی نوٹیفکیشن پہ سختی سے عملدرآمد ہو گا مہر غلام عباس ہرل
گوجرخان (قمر شہزاد) تفصیلات کے مطابق انرجی بچاو مہم کے تحت حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کروانے کے لیے گزشتہ رات 9 سے 1 بجے تک اسسٹنٹ کمشنر چیف آفیسر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تحصیل بھر کی مختلف دکانات ہوٹلز بیکریز کو چیک کیا نوٹیفکیشن کے مطابق دکانات کو رات 9 بجے جبکہ ہوٹلز کو رات 11.30 تک بند کرنے کے احکامات ہیں گزشتہ رات گوجرخان شہر میں ایمن آبادی برفی کو سیل بابا بیکرز میزان بیکرز یورو مارٹ ٹک شاپ کو جرمانے کئے گئے گل پیڑہ میاں جی ہوٹل چکوال موڑ بٹ کڑاہی شنواری ہوٹل باولی کو وقت کی پابندی نہ کرنے پر جرمانے کئے گئے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے تمام دکاندار 9 بجے تک جبکہ ریسٹورنٹ مالکان رات 11.30 بجے تک ریسٹورنٹ بند کریں جو قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا اس کیخلاف کارروائی ہو گی قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button