اہم خبریں

اسلام آباد کے شہری اب گھر بیٹھے پیدائش و وفات کے سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے



سی ڈی اے، ایم سی آئی کی نادرا کے اشتراک سے پاک آئی ڈی ایپ پر جدید ڈیجیٹل سہولت متعارف: شہری اب گھر بیٹھے پیدائش و وفات کا آن لائن اندراج و سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے

سی ڈی اے، ایم سی آئی  نے پیدائش و وفات کے اندراج کے نظام کو آن لائن کر دیا۔ جسکی بدولت شہری اب گھر بیٹھے پیدائش و وفات کے اندارج کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔ چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اس سہولت کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی آئی، نادرا اور سی ڈی اے کے افسران بھی موجود تھے۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ سروس پاک آئی ڈی (Pak ID) ایپ پر نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) کے اشتراک سے فراہم کی جا رہی ہے۔ اس  سروس کو متعارف کروانے کے بعد اسلام آباد کے شہری گھر بیٹھے پیدائش و وفات کے اندراج کیلئے درخواست دے سکیں گے اور انہیں ایم سی آئی اور یونین کونسلز کے دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں پیش آئیگی۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ اس سہولت کے تحت درخواست جمع کروانے، محفوظ آن لائن ادائیگی کرنے اور ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے تمام مراحل پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے مکمل کئے جاسکیں گے۔

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ پیدائش و وفات کے اندارج کے نظام کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جاری ڈیجیٹلازیشن مہم کے تحت آن لائن کیا گیا ہے۔ اس سہولت کے تحت شہری اب محفوظ آن لائن ادائیگی اور درخواست جمع کروا کر منظور شدہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ براہِ راست اپنے موبائل فون پر وصول کرسکیں گے۔ اس سہولت سے نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت ہوگی بلکہ سرکاری خدمات تک رسائی بھی مزید سہل اور شفاف بنے گی۔

چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی نادار سمیت دیگر اداروں کے اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے اور شہریوں کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button