اہم خبریں
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے حالیہ اور بجٹ سیشن کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کے وہپ صاحبان اور دیگر ممبران کی شرکت
قومی اسمبلی کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس کے حوالے سے ایجنڈے اور دنوں کے تعین کے متعلق تبادلہ خیال
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 17 مئی تک جاری رکھنے پر اتفاق
صدر کے خطاب پر پیش کردہ شکریے کی تحریک کے حوالے سے تقاریر کے وقت کا بھی تعین کیا گیا
میٹنگ میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں اور اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے بھی بات چیت



مالی سال 2024-25 کا بجٹ اجلاس 6 جون 2024 سے شروع کرنے کی تجویز
اجلاس میں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ، ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، اعجاز جاکھرانی ، ملک عامر ڈوگر، سید امین الحق، نور عالم خان، گل اصغر خان، ریاض فتیانہ، خالد حسین مگسی، بلال کیانی اور دیگر شریک