نمائندگان کی خبریں

بے نظیر انکم سپورٹ آفس کی انتظامی نااہلی، خواتین کے لیے اذیت بن گئی




  کندھکوٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے دفتر میں انتظامی بدانتظامی اور نااہلی کے باعث غریب اور نادار خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ روزانہ سینکڑوں بیوہ اور مستحق خواتین امید لے کر دفتر پہنچتی ہیں مگر مایوسی کے ساتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دفتر میں سروی کے لیے صرف ایک ہی اہلکار تعینات ہے جو پورے دن میں بمشکل 16 سے 18 خواتین کا سروی مکمل کرتا ہے، جبکہ باہر سینکڑوں خواتین سخت گرمی میں گھنٹوں انتظار کرتی رہتی ہیں۔ دور دراز علاقوں سے آنے والی یہ خواتین کرایہ خرچ کر کے دفتر پہنچتی ہیں، مگر نہ ان کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سفارشی اور بااثر افراد کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ اصل مستحق خواتین کو نظر انداز کر کے دھکے دے کر واپس بھیج دیا جاتا ہے، جو کھلی ناانصافی کے مترادف ہے۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کشمور اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے، اضافی عملہ تعینات کیا جائے، سروی کے عمل کو تیز کیا جائے اور خواتین کے لیے ٹھنڈے پانی، پنکھوں اور بیٹھنے کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں مزید اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button