اہم خبریں
ایف ایف سی نے بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیا

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے پائیدار ترقی اور کارپوریٹ رپورٹنگ میں عمدگی کے عزم کا ایک بار پھر مظاہرہ کرتے ہوئے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 (کارپوریٹس) اپنے نام کر لیا۔ یہ ایوارڈ 2 نومبر 2026 کو کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔یہ اعزاز ایف ایف سی کے اس مسلسل عزم کا اعتراف ہے جس کے تحت کمپنی اپنے کاروباری حکمتِ عملی اور رپورٹنگ کے نظام میں ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG) کے اصولوں کو شامل کر رہی ہے۔یہ کامیابی مؤثر کارپوریٹ گورننس اور شفافیت کے لیے ایف ایف سی کے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہے، تاکہ عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے بہترین معیارات کے حصول کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔



