نمائندگان کی خبریں

پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے پہلے چیئرمین مقرر



اسلام آباد(فرحین سے) وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے پہلے چیئرمین کی تقرری کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے حمزہ فرخ کی بطور چیئرمین تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ فرخ کی تقرری دو سال کے لیے کی گئی ہے۔ انہیں پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کا پہلا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

حمزہ فرخ نے آکسفورڈ، اسٹینفورڈ اور ولیم اینڈ میری سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ فوربز کی 30 انڈر 30 فہرست میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔

حمزہ فرخ کو پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے خدمات کے اعتراف میں سابق برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے کامن ویلتھ پوائنٹ آف لائٹ اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ انہیں کامن ویلتھ کا 129واں پوائنٹ آف لائٹ قرار دیا گیا۔

وہ گولڈمین ساکس میں بطور نائب صدر (VP) بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ دو اسٹارٹ اپس کے قیام اور انتظام کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی، منصوبہ بندی اور بین الادارہ جاتی رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button