اہم خبریں
40 سے زائد افراد کی پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت

اسلام آباد: چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آج 40 سے زائد افراد نے پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ یہ شمولیتی تقریب ڈاکٹر زرغم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں نئے شامل ہونے والے افراد نے پارٹی منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس کے بعد چئیرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ روایتی سیاست سے ہٹ کر ایک نئی قیادت پر یقین رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے نئے آنے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پارٹی عوامی خدمت، شفافیت اور حقیقی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔



