اہم خبریں

کارکنان آئندہ آنے والے انتخابات کے لیے تیاری کریں اور عوام کی دہلیز پر جا کر ان کے مسائل سنیں، خاقان وحید خواجہ

چئیرمین پاکستان عوامی قوت  پارٹی اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن خاقان وحید خواجہ نے پارٹی کے تمام مرکزی اور صوبائی سطح کے عہدے داروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر آئندہ آنے والے انتخابات کے لیے تیاری کریں اور عوام کی دہلیز پر جا کر ان کے مسائل سنیں اور انہیں فوری حل کرنے کے لیے تجاویز دیں۔ انہوں نے یہ ہدایت پارٹی کی مرکزی اور صوبائی سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی جس میں پارٹی کی سیکرٹری جنرل ملک اعجاز حسین ۔ پارٹی کے آفس سیکرٹری پروفیسر عمر حیات میڈیا سیل کے انچارج شکیل اعوان شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس۔شیراز بیگ اور کوآرڈینیٹر سہراب بیگ نے ان کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران پارٹی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے عہدے داروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وہ آئندہ انے والے انتخابات کی تیاریاں کریں انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کا مشکور ہوں کہ آپ نے میری صحت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی منشور ہر گھر تک پہنچنا چاہیے عوام رابطہ مہم تیز کی جائے تعلیم صحت روزگار اور بالخصوص ٹیکنیکل تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے اس موقع پر پارٹی کے مختلف شعبوں کے کوآرڈینیٹرز ۔ رہنماؤں اور عہدے داروں نے اپنی اپنی تجاویز دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button