اہم خبریں

این ڈی ایم اے کا مختلف علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری، شہریوں سے چوکس رہنے کی اپیل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب میں 12 اپریل تا 17 اپریل تک بارش کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ، محتاط رہنے اور متوقع موسم کے لیے تیار رہنے کی تاکید کی ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے میڈیا کیلئے جاری ایک خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں اس دوران آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ ساتھ برفباری بھی متوقع ہے جبکہ اس دوران سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں بشمول مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں 13 سے 17 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا میں گرج چمک اور آندھی سے چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور جیسے اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ان علاقوں کے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ فصلوں، گاڑیوں اور املاک کو اولوں کے نقصان سے بچائیں اور موسم کے انتباہات سے اپ ڈیٹ رہیں۔سکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلیاں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم نے ہدایت کی ہے کہ عوام ان علاقوں میں تودے گرنے اور سڑکوں کی رکاوٹوں سے محتاط رہنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button