اہم خبریں

چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی عاصمہ جمشید ستی کے گھر آمد، عمرہ کی سعادت پر مبارکباد


چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی و سربراہ راول فاؤنڈیشن خاقان وحید خواجہ نے پارٹی رہنما لیڈی کونسلر عاصمہ جمشید ستی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ وہ لوگ انتہائی خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنے گھر کی حاضری نصیب فرماتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اپنے گھر اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کی توفیق عطا فرمائے۔

اس موقع پر چیئرمین کے ہمراہ خواتین ونگ کی صدر سیدہ فردوس، انفارمیشن سیکرٹری راجہ ابرار حسین، کوآرڈینیٹر سہراب لطیف بیگ سمیت دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button