اہم خبریں

خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کے بلیک میلنگ کے ذریعے رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار


ایس ایچ او راجہ تصدق الرحمن کی زیر نگرانی پولیس تھانہ گوجرخان نے خاتون کا میڈیکل پراسس کروا کے 4 لاکھ روپے  برآمد کر لیے
تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی DSP رانا محمودالحسن
گوجرخان(قمرشہزاد) ڈی ایس پی رانا محمودالحسن کی قیادت میں پولیس تھانہ گوجرخان کی ایک اہم کاروائی خاتون کیساتھ زیادتی کرکے اسے بلیک میلنگ کے ذریعے رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار رقم برآمد ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او راجہ تصدق اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین سے زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او راجہ تصدق الرحمن کی زیر نگرانی انکی ٹیم نے خاتون کیساتھ زیادتی کرنے کے بعد مدعیہ مقدمہ سے بلیک میلنگ کے ذریعے رقم ہتھیانے والے ملزم اخلاق کو گرفتار کرکے ہتھیائی گئی رقم 04 لاکھ روپے بھی برآمد کرلی ایس ایچ او تھانہ گوجرخان نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمے کا اندراج کرکے اس کا میڈیکل پراسس کروا لیا گیا ہے ڈی ایس پی رانا محمود الحسن نے کہا ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹارلنس پالیسی پر عمل پیرا ہوں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button