اہم خبریں

شاہکوٹ کے نواحی گاؤں 91 رب دھنوآنہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان جلوس نکالا گیا

شاہکوٹ کے نواحی گاؤں 91 رب دھنوآنہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان جلوس نکالا گیا
شاہکوٹ (میاں داؤد) نواحی گاؤں 91 رب دھنوآنہ میں جشن عید میلادالنبی کے موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے زیر اہتمام عظیم الشان جلوس نکالا گیا جلوس کی قیادت حافظ محمد ندیم صاحب اور صدارت قاری محمد فقیر حسین فریدی صاحب نے کی جلوس میں خصوصی خطاب مفتی حافظ محمد عدنان صاحب نے کیا جنہوں نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر مسلمانوں کو بڑھ چڑھ کر خوشیاں منانے کی ترغیب دی ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹوں کو حضور کی آمد کی خوشی زیادہ منانی چاہیے کیونکہ حضور کی آمد سے پہلے ان کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بابا جی ریاضت علی کے مزار پر اختتام پذیر ہوا جہاں محفل پاک ہوئی محفل پاک کے بعد تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے جلوس میں آنے والے احباب کو لنگر کروایا گیا اور تحریک لبیک کے کارکنوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انشاءاللہ ساری زندگی حضور کا اسی طرح میلاد مناتے رہیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button