اہم خبریں
چوری کی انوکھی واردات: پرائیویٹ سکول سے بور سسٹم ہی چرا لیا گیا

چوری کی انوکھی واردات چور تکنیکی مہارت استعمال کرتے ہوئے پرائیویٹ سکول سے بور سسٹم ہی چرا کے لےگئے، سکول پانی سے محروم
پنڈدادنخان (سرفراز عباس سے) تفصیلات کے مطابق
کھیوڑہ میں چوری کی ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے جہاں چوروں نے جدید تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ تعلیمی ادارے “سٹار کڈز ہائی سکول” سے زیر زمین پانی نکالنے والا پورا بورنگ سسٹم ہی چرا لیا۔
، واردات رات کی تاریکی میں انجام دی گئی۔ چور نہ صرف سکول کی حدود میں داخل ہوئے بلکہ بورنگ مشین، موٹر، پائپنگ اور متعلقہ آلات اتار کر لے جانے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ اس چوری کے باعث سکول انتظامیہ شدید پریشانی کا شکار ہے کیونکہ پانی کی عدم دستیابی سے طلبہ و اساتذہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں