اہم خبریں

کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

چوآسیدن شاہ (خاور شہزاد سے)ملک بھر کی طرح چوآ سیدن شاہ میں بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ اور پرنسپل امجد علی صاحب کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری چوآ سیدن شاہ میں یوم کشمیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ۔پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح چوآ سیدن شاہ میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ نے کی ۔

ریلی کے آغاز سے پہلے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا سمینار میں ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ اور پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری سکول امجد علی صاحب سمیٹ دیگر شرکاء نے کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت پر روشنی ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور عالمی برادری کو اس مسلے پر فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں مقبوضہ کشمیر کا مسلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے ریلی کا آغاز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سے ہوا جس میں اساتزہ طلباء سیاسی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی مظلوم شہریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے کشمیر بنے گا پاکستان۔ تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الااللہ ۔مظلوم کشمیریوں کے حق میں ریلی شہر سے ہوتی ہوئ ڈالوال روڈ چوک چوآ سیدن میں اختتام پزیر ہوئ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button