اہم خبریں

12 سالہ بچے کو جان سے مارنے کی کوشش

سابقہ مقدمہ بازی کی وجہ سے 12 سالہ بچے کو جان سے مارنے کی کوشش گھر آکے بچے کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا


رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 11 ون اے ایل میں سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش میں مخالفین نے سید محسن علی شاہ کے گھر میں داخل ہوکر گھر والوں کو شدید زردوکوپ کیا سید محسن علی شاہ کی پوری فیملی کو یرغمال بنا لیا مردوں اور عورتوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا چاقو کے وار کی زد میں آکر سید محسن علی شاہ کا بیٹا سید سبطین بخاری شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا

بچے کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے بچے کو زخمی کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے محسن علی شاہ کے مطابق گھر پر حملہ کرنے والوں میں اشتیاق شاہ ولد رشید شاہ غلام حسین اظہر حسین فوزیہ بی بی ممتاز زوجہ اشتیاق ودیگر شامل ہیں پولیس تھانہ سٹی رینالہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی

اور اپنی کاروائی کا آغاز شروع کر دیا اہل خانہ نے ڈی پی او اوکاڑہ آر پی او ساہیوال اور آئی جی پنجاب سے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button