اہم خبریں

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کا سوار حسین سٹیڈیم گوجرخان فری آٹا فراہمی سنٹر کا دورا

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کا سوار حسین سٹیڈیم گوجرخان فری آٹا فراہمی سنٹر کا دورا
اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او تھانہ گوجرخان کے ہمراہ ڈسٹریبیوشن پوائنٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا
گوجرخان (قمرشہزاد) تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکو کارہ اور ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک محمد نواز کے ہمراہ سوار حسین شہید سٹیڈیم گوجرخان میں قائم فری آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹ کا دورہ انھوں فری آٹا فراہمی پوائنٹ پر گوجرخان انتظامیہ کی جانب سے کیے انتظامات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں آٹا فراہمی سنٹرز پر کیے گے تمام تر انتظامات کے متعلق بتایا کمشنر راولپنڈی نے وہاں پر موجود لوگوں سے آٹے کی فراہمی اور عملے کے رویے کی متعلق دریافت کیا شہریوں نے بتایا کہ بغیر کسی دشواری کے آٹا فراہمی کیا جا رہا ہے جبکہ انھوں نے سکینینگ کاونٹر پر موجود عملے سے آئی ڈی کارڈز کی سکینینگ کے متعلق معلومات لیں عملے نے بتایا کہ 75پرسنٹ کارڈز کی سکینیگ ہو رہی ہے جبکہ جو کارڈز سکین نہیں ہو رہے انہیں کہا جا رہا ہے کہ وہ 8070 پر میسج کریں یا جو بینطیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ڈیسک قائم ہے وہاں پر بھیجا جاتا ہے جہاں انکی اہلیت کے متعلق ڈیٹا انٹری کروائی جاتی ہے کمشنر راولپنڈی نے گوجرخان انتظامیہ کی جانب سے کئے گے بہترین انتظامات کو سراہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button