اہم خبریں

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے عمران خان کے خلاف ناانصافی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی


پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے عمران خان کے خلاف ناانصافی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔ عمر سرفراز چیمہ
پی ڈی ایم کسی موزوں انتظامی پالیسی کی غیر موجودگی میں عوام کے سامنے جانے سے کترا رہی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ
16 اکتوبر کے ریفرنڈم کے فیصلے کو دیکھتے ہی اس شریف زرداری گینگ کی راتوں کی نیند اڑ گئی تھی
لاہور (نمائندہ عوامی للکار) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلے میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف واحد قومی جماعت ہے جس نے سب سے پہلے اپنے ڈونرز کی تفصیلات فراہم کیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے رویے کے بعد اس فیصلے نے جانبداری کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کے ریفرنڈم کے فیصلے کو دیکھتے ہی اس شریف زرداری گینگ کی راتوں کی نیند اڑ گئی تھی، اور بے چینی میں پی ڈی ایم کے ذہنی مفلوج قائدین اوٹ پٹانگ بیانات دینے پر اتر آئے۔ ان خیالات کا اظہار مشیرِ داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے 90 شاہراہ قائد اعظم پر وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ قانون کے مطابق مخصوص عہدوں پر فائز سیاسی رہنما اور سرکاری ملازمین بیرون ملک سے ملنے والے تحائف ایک مقررہ قیمت ادا کر کے خرید سکتے ہیں۔ عمران خان نے نہ صرف وصول ہونے والے تحائف کی مقررہ قیمت ادا کی بلکہ انہیں فروخت کرنے کے بعد حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس بھی ملکی خزانے میں جمع کروایا۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ناانصافی پر مبنی اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی، اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قانون اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جو گڑھا عمران خان اور پی ٹی آئی کے لیے کھودتی ہے، اسمیں خود گرجاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ حقائق کو مسخ کر کے اور باقاعدہ سازش کے تحت اقتدار میں آنے والوں کو سپریم کورٹ سے صادق اور امین قرار دیئے گئے عمران خان کے خلاف بیان بازی زیب نہیں دیتی۔ یہ جتھا این آر او 2 اور نیب ترامیم لینے کے بعد سیاسی شہید بننے کے چکروں میں ہے۔ پی ڈی ایم کسی موزوں انتظامی پالیسی کی غیر موجودگی میں عوام کے سامنے جانے سے کترا رہی ہے اور اداروں کو عوام کے خلاف بھڑکا رہی ہے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ عام عوام از خود نکلی، عمران خان نے ”مجھے کیوں نکالا” جیسا ڈرامہ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button