اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ، سوریا کمار نے محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی

ٹی20 ورلڈکپ میں مسلسل ناکامی کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین گئی۔آئی سی سی کی نئی مینز ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن پر بھارت کے سوریا کمار یادیو نے قبضہ جمالیا جبکہ ویرات کوہلی بھی 10 نمبر پر آگئے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 780 پوائٹنس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں،محمد رضوان 7 ریٹنگ پوائٹنٹس میں کمی کے بعد 842 کے ہمراہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی مینز ٹی20 رینکنگ میں سوریا کمار 863 پوائنٹس کے ہمراہ پہلے، محمد رضوان 842 کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں، ویرات کوہلی 638 پوائنٹس کے ہمراہ 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔باؤلرز کی رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان پہلے، وینندو ہسرنگا دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، سیم کرن چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کا کوئی بالر ٹاپ 10 میں موجود نہیں البتہ 17 ویں نمبر پر حارث رؤف براجمان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button