غوثپور میں تین نامعلوم خواتین کی مبینہ واردات

غوثپور میں بدامنی کی لہر، تین نامعلوم خواتین کی مبینہ واردات اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی، سونے کے زیورات اور قیمتی دستاویزات لے کر فرار
متاثرہ استاد نانک رام مارواڑی کے خاندان کی دہائی ایس ایس پی کشمور سے نوٹس لینے، ملزمان کا سراغ لگانے اور لوٹا گیا سامان برآمد کرانے کی اپیل
کندھ کوٹ ( سید رشید احمد شاہ) غوثپور شہر میں مبینہ بدامنی کے واقعات نے ایک بار پھر شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے شہر کے سید محلے میں تین نامعلوم خواتین مبینہ طور پر استاد نانک رام مارواڑی کے گھر میں داخل ہوئیں اور گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر الماری میں رکھی ایک لاکھ روپے سے زائد نقد رقم، سونے کے زیورات اور اہم دستاویزات لے کر فرار ہوگئیں واقعے کے بعد متاثرہ خاندان میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل محلہ کی جانب سے خواتین کا تعاقب کیے جانے کے باوجود وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں دوسری جانب اطلاع ملنے پر غوثپور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متاثرہ خاندان سے واقعے کی تفصیلات معلوم کرکے تحقیقات شروع کر دیںتفصیلات کے مطابق غوثپور شہر کے سید محلے میں واقع استاد نانک رام مارواڑی کے گھر میں تین نامعلوم خواتین کے داخل ہونے اور مبینہ طور پر واردات کرنے کا واقعہ پیش آیا متاثرہ خاندان کے مطابق خواتین گھر میں داخل ہوئیں اور گھر کے افراد کو یرغمال بنا لیا۔ اس دوران گھر میں موجود الماری سے ایک لاکھ روپے سے زائد نقد رقم، سونے کے زیورات اور قیمتی دستاویزات نکال کر اپنے ہمراہ لے گئیں واقعے کے بعد گھر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل خانہ کی چیخ و پکار سن کر محلے کے افراد بھی جمع ہوگئے۔ اہل محلہ نے مبینہ طور پر فرار ہونے والی خواتین کا تعاقب کیا تاہم وہ موقع سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں واردات کے نتیجے میں متاثرہ خاندان کو مالی نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ قیمتی دستاویزات سے محرومی کا سامنا بھی کرنا پڑا واقعے کی اطلاع ملنے پر غوثپور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ خاندان سے معلومات حاصل کیں پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کیے جانے کی اطلاع ہے تاہم تاحال نامعلوم خواتین کی شناخت گرفتاری یا لوٹے گئے سامان کی برآمدگی کے حوالے سے کوئی حتمی تفصیل سامنے نہیں آئی دوسری جانب متاثرہ مارواڑی خاندان کی خواتین مائی لونگان مائی کومل استاد نانک رام اور دیگر افراد نے میڈیا کے سامنے اپنی فریاد بیان کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم خواتین ان کے گھر سے جمع پونجی سونے کے زیورات اور قیمتی دستاویزات لے گئی ہیں متاثرہ خاندان نے خود کو غریب اور محنت کش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ مالی نقصان برداشت کرنا انتہائی مشکل ہے متاثرہ خاندان نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے واردات میں مبینہ طور پر ملوث خواتین کی شناخت کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور لوٹی گئی نقد رقم، سونے کے زیورات اور اہم دستاویزات برآمد کرائی جائیں تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکےشہری حلقوں میں بھی اس واقعے کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنانے اور قیمتی سامان لے جانے جیسے واقعات شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے سنجیدہ سوالات پیدا کرتے ہیں شہریوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے مشتبہ سرگرمیوں کی نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیںمتاثرہ خاندان کا اعلیٰ حکام سے مطالبہمتاثرہ خاندان نے ایس ایس پی کشمور سے خصوصی اپیل کی ہے کہ غوثپور کے سید محلے میں پیش آنے والے اس واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ پولیس کو شفاف اور مؤثر تحقیقات کی ہدایت کی جائے۔ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر لوٹا گیا سامان برآمد کرایا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس تحقیقات کے ذریعے نامعلوم خواتین تک پہنچنے اور متاثرہ خاندان کی جمع پونجی واپس دلانے میں کب کامیاب ہوتی ہے متاثرہ خاندان انصاف اور اپنے نقصان کے ازالے کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام کی توجہ کا منتظر ہے



