اہم خبریںپاکستان

سی ڈی اے کے 50 ملازمین کو حج پر بھیجنے کے لئے قرعہ اندازی



سی ڈی اے کے 50 ملازمین کو حج پر بھیجنے کے لئے قرعہ اندازی

اسلام آباد: (نمائندہ عوامی للکار) وفاقی ترقیاتی ادارہ (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ نے ادارے میں کام کرنے والے پچاس نان گزٹیڈڈ ملازمین کو رواں برس حج پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران اور ملازمین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ قرعہ اندازی کے عمل میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔

سی ڈی اے انتظامیہ اور مزدور یونین کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت رواں برس کم آمدنی والے پچاس نان گزٹیڈڈ ملازمین کو حج پر بھیجا جارہا ہے جن میں 48 مرد ملازمین جبکہ دو خواتین ملازمہ بھی شامل ہیں جبکہ اگلے سال حج کوٹے کی تعداد بڑھا کر ساٹھ کردی جائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا وہ حجاز مقدس میں ادارے کی ترقی اور ملک کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فراش ٹائون میں ہاؤسنگ منصوبے کی تکمیل کے بعد ادارے میں کام کرنے والے کم آمدن ملازمین کے لئے 200 سرکاری کواٹرز بھی مختص کئے جائیں گے۔ مزیدبرآں سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران اور ملازمین کی جانب سے بھی سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button