کالمز

تھل کے ریگزاروں میں سجا گیا اونٹ میلہ


از قلم: عمیر عطا جوئیہ


ثقافت امن کی زمانت ہوتی ہے اور صحرائے تھل کی ثقافت اونٹ ڈانس ہے یہاں کے لوگوں نے اپنی ثقافتی روایات کو برقرار رکھنے اور تھل کے تھلوچی لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے تھل میلہ کا انقعاد کرتے ہیں یہ میلہ ہر سال ضلع لیہ کی صحرائی تحصیل چوبارہ کے ریگزاروں میں منعقد ہوتا ہے جس میں رنگارنگ پروگرام اور اونٹوں کا ڈانس شامل ہوتا ہے
اونٹ کے اس ڈانس کو دیکھنے کے لیے پاکستان بھر کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں
جھولے
چھوٹے بچے کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے جھولے بھی لگائے جاتے ہیں جوکہ ان چھوٹے بچوں کی خوشیوں میں رنگ بھر دیتے ہیں
چڑیا گھر
چڑیا گھر میں مختلف قسم کے جانور رکھے ہوتے ہیں جس میں شیر 5فٹ کا لمبا سانپ بھی ہوتا ہے جس کو بچوں کے ساتھ بڑے بھی دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں
اونٹ کی تیاری
اونٹ کو پینڈال میں لانے سے پہلے اسی کی تیاری کا مراحلہ شروع ہوجاتا ہے جس کو سوار بڑی مہارت کے ساتھ تیار کرنے کی کوشش میں لگ جاتا ہے اور مختلف قیمتی زیورات سے سجاتا ہے ان زیورات کے نام ٹکا بند نتھلی وغیرہ غیر عام ہیں
اونٹ کا ڈانس ایک منفرد نوعیت کا ڈانس ہوتا ہے اس اونٹ کو مختلف قیمتی زیورات سے نئی نویلی دلہن کی طرح تیار کیا جاتا ہے جو کہ ایک نئی نویلی دلہن کا روپ دھار کر پنڈال میں جلوہ گر ہوتا ہے اور اس کا یہ انداز اور قیمتی زیورات اور اس اونٹ پر سوار آدمی جس کو سرائیکی زبان میں سوار کہا جاتا ہے اپنے
ایک مخصوص انداز سے اونٹ کو قابو کرنا اور اونٹ کا اپنی ٹانگوں سے ڈانس کرنا ایک زبردست ماحول پیدا کرتا ہے جوکہ پنڈال میں موجود لوگ تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھتی ہیں اور اس اونٹ پر بیٹھے سوار کے اندر ایک جوشیلا پیدا ہوتا جو اپنے اونٹ کو بڑی مہارت سے نچانے کی کوشش کرتا ہے اور اس اونٹ کا پنڈال کے اندر تقریباً دو منٹ کا دورانیہ ہوتا ہے جو اپنا دورانیہ وقت کے مطابق مختلف ناچ دیکھا کر پنڈال سے باہر ہوجاتا ہے اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہا ہے اور میلہ دو دن تک جاری و ساری رہتا ہے اور دوسرے روز شام کے وقت اختتام پذیر ہوجاتا ہے اور اس کے بعد اچھی کارکردگی دیکھانے والے کو نقدی انعام اور دیسی گھی کے ٹین کے انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ بچوں کے جھولے اور مختلف کھانے پینے کے اسٹال بھی ہوتے ہیں جن سے بچے بڑے لطفِ اندوز ہوتے ہیں اور اسی طرح یہ میلہ اپنی تمام تر رونقیں اپنے منزل کو پہنچاتے ہوئے اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

لوگوں کو تفریح اور لطف اندوز فراہم کرنے کے لیے جہاں مختلف قسم کے اسٹالز اور رونقیں ہوتی ہیں وہاں پر دیہاتی لوگوں کی پسندیدہ مٹھائی جلیبیاں شامل ہیں لوگ ان کو خود بھی کھاتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے گھر والوں کے لیے بھی لے کر جاتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button