اہم خبریںپاکستانسیاست

امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں متحدہ امن کونسل کا کردار قابل ستائش ہے صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد

محمود شیخوپورہ (محمد نواز سے)جلوسوں اور دیگر پروگرامز میں ضلعی انتظامیہ صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ۔ پولیس کے جوان ہمہ وقت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کوشاں ہیں ڈی پی او شیخوپورہ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ امن کونسل کا اہم اجلاس ڈپٹی کمیشنر آفس شیخوپورہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود نے کی اجلاس میں چہلم کے جلوس کے حوالے سے سکیورٹی کی صورتحال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہدایات جاری کیں اس موقع پر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں متحدہ امن کونسل کا کردار قابل ستائش ہے متحدہ امن کونسل کے ممبران علمائےاکرام شہر کے اہم شخصیات کا کردار بھی قابل تعریف ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں اور دیگر پروگرامز میں ضلعی انتظامیہ صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوان اپنی ذمہ داریاں فرض سمجھ کر احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں اور ان ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button