
تھانہ گوجر خان کی حدود سے موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں اہل محلہ کے ہاتھ چڑھ گیا
خاطر مدارت کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا
گوجر خان(قمر شہزاد)تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان کی حدود جھنڈا وارڈ نمبر 27 سے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکل چور کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اہل محلہ نے موقع پر چور کی خاطر مدارت کی اور بعد ازاں پولیس تھانہ گوجر خان کو اطلاع کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گزشتہ ماہ سے گوجر خان میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا ایک نہ رکھنے والا سلسلہ بڑی تیزی سے جاری تھا ایس ایچ او تھانہ گوجر خان نے کہا ہے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے سزا یاب کروایا جائے گا