اہم خبریں

تھانہ صادق آباد کی حدود میں اوباش نوجوانوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

راولپنڈی

(مصطفی پرویز سے)

تھانہ صادق آباد کی حدود میں اوباش نوجوانوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

آئے دن تھانہ صادق آباد کی حدود جہاز گراؤنڈ میں چند اوباش نوجوان محلے میں کھڑے ہو کر لڑکیوں کو حراساں کرتے ہیں اور اسلحہ کی نمائش کر کے محلے میں خوف و حراس پھیلانے کی کوشیش کرتے ہیں

آج مورخہ 29/03/2024 بوقت تقریبا 2:15 رات ایک شہری حسین کے گھر کے بائر شور و غل کرنے لگے

شہری نے اوباش نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ یہاں سے آگے چلے جائے

اسی اثنا میں خطیب نامی لڑکے نے شہری حسین پر سیدھی فائرنگ کر ڈالی خوش قسمتی سے شہری حسین فائرنگ کی زد سے محفوظ رہا

ملزمان خطیب اور اس کے ساتھ موجود اس کے ساتھی شہری کو دھمکیاں دیتے ہوئے اسلحہ لہراتے ہوئے موقعہ واردات سے مفرور ہو گے

شہری نے فوری طور پر 15 پر کال کی اے ایس آئی عمران ہمراہ ٹیم نے فوری ریسپونس کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچے اور وہاں موجود پسٹل کے خول اپنے قبضے میں لے لئے

اے ایس آئی عمران صاحب نے فوری طور پر ناکہ بندی کر کے ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشیش کی لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گے

شہری نے متعلقہ تھانہ کے ڈیوٹی افسر طائر ایوب صاحب کو درخواست دے دی اے ایس آئی طائر ایوب کی طرف سے شہری حسین کو انصاف کی یقین دہانی کروائی گی

اہل علاقہ نے سی پی راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی، اور ایس پی راول سے اپیل کی ہے کہ ان اوباش نوجوانوں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے محلے میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button