اہم خبریں

سفر کے لیےعمران خان پر کوئی ممانعت نہیں

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹر اتار دیا گیا۔ڈاکٹرز نے پلستر کھولنے کے بعد زخم کا جائزہ لیا۔عمران خان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر خالد نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھٹنے سے اوپر والے زخم تقریباَ ٹھیک ہیں۔ عمران خان نیچے والا زخم جہاں فریکچر ہوا اس کو ٹھیک ہونے میں چند روز لگیں گے، پہلا پلستر اتار دیا گیا ہے، دوسرا ڈھیلا کر کے لگا دیا گیا ہے، کل تین بجے بریس لگائیں گے، بریس لگنے کے بعد عمران خان سفر کر سکیں گے۔قبل ازیں طبی ماہرین نے عمران خان کو واک کا مشورہ دیا تھا۔عمران خان کو وہیل چئیر کا استعمال کم سے کم کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ڈاکٹر نے کہا تھا کہ عمران خان چھڑی کا استعمال کرتے ہوئے چلنے کی کوشش کریں اور آہستہ آہستہ قدم اٹھائیں۔عمران خان سہارے کے بغیر چہل قدمی کی کوشش کریں اور ٹانگوں کو حرکت دیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان 25 نومبر سے واک شروع کریں گے۔عمران خان 26 نومبر کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گے۔پارٹی زرائع کے مطابق عمران خان چاہتے ہیں کہ عمران خان کی خواہش ہے بغیر سہارے عوام کے بیچ ہوں۔گذشتہ ہفتے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کر کے نئی پٹی کی تھی۔ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم زمان پارک لاہور میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انکا طبی معائنہ کیا۔عمران خان کے زخموں کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا۔ زخم بدستور گہرے ہیں مند مل نہیں ہوئے۔شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button