اہم خبریںپاکستانسیاست

تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ عوامی للکار)مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں، جب کہ مجھے حیرانگی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو پیغام بھجوایا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے مشیران سے محتاط رہیں، کیوں کہ وزیر اعظم کے مشیر غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں۔پرویز الہی نے پانے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں، اپنے ممبران کو مخصوص چینلز میں نہ جانے دینے پر تشویش ہے، اس سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی،وزیر اعظم اور پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کی دراخوست کرتے ہیں۔چند اخبارات اور میڈیا ہاوسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے جموریت کا حسن ہے، وزیر اعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے، لیکن مجھے حیرانگی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے میڈیا ہاوسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، اشتہارات پر پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے، سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button