کالمز

"اللہ پاک آپ سے محبت کرتے ہیں پیاری”

"اللہ پاک آپ سے محبت کرتے ہیں پیاری”
ازقلم: روحِ مُنوَر

وہ مسلسل رونے کے بعد مجھے کچھ بولی کہ آپ جانتی ہیں میں بہت اذیت میں ہوں مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں خود کو کچھ کر دوں گا میں ایسے زندہ نہیں رہے سکتی اتنی تکلیفیں دھوکے کیا میرے ہی مقدر میں لکھیں ہیں ۔
میں نے محبت سے اسے دیکھا اور پوچھا کیا ہوا پیاری؟
وہ بولی میں محبت میں ہار گئ میں دنیا سے ہار گی میں خود سے ہار گئ آج میرے ہاتھوں میں جلن چھبن اور صرف دکھ ہیں ۔
میں نے اسے کہا آپ جانتی ہیں آپ اس وقت کہاں ٹھہری ہیں ۔۔۔(سوالیاں نظروں سے وہ مجھے گھورنے لگی)
چلیں میں آپ سے ایک سوال پوچھتی ہوں ۔
جی پوچھیں۔
میں یا کوئ آپ کو ایک اندھیرے کنویں میں دھکا دے دیتا ہے جہاں پر کوئ بھی مدد کرنے والا نہیں ہے تو آپ کس کی مدد لیں گی کسے پکاریں گی وہ بولی روح میں اللہ کو پکاروں گی۔
میں نے پھر سوال کیا۔
اس کے بعد آپ کے سامنے آپ کے والدین ہیں اور دوسری طرف جس سے آپ محبت کرتی ہیں یا پھر ایک سائیڈ پر دولت پڑی ہے آپ کس کو چنے گی وہ بولی والدین کو ۔
میں نے محبت سے اس کے آنسو کو صاف کیا اور کہا پیاری آپ نے سب سے پہلے بولا اللہ کو پکاریں گی تبھی میرے دل میں ایک سکون کی لہر دوڑی کہ آپ کو اللہ یاد ہے پھر آپ نے محبت پر بھروسہ کرنے کی بجائے اپنے والدین پر کیا کہ وہ آپ کو وہاں سے بچا لیں گے ۔اگر کوئ دولت کی خواہش رکھتا ہے تو وہاں کنویں میں دولت اسے بچانے نہیں آ سکتی ہے۔
میں آپ کو بتاؤں آپ اس وقت کہاں ٹھہری ہیں آپ اس وقت اسی کنویں میں ہیں آپ نے اللہ کا نام تو لے لیا پر یہ بھول گی وہاں ابلیس بھی موجود ہو گا جو آپ کو بہت سارے وسوسوں میں ڈالے گا آپ کو مکمل مایوس کرنے کی کوشش کرئے گا آپ کے دل میں یہ بات بیٹھا دے گا کہ آپ کو زندہ نہیں رہنا چائیے آپ کو مسلسل اذیت میں ڈالنے کی کوشش کرئے گا۔شاید آپ اسی وقت اس کے گمراہ دائرے میں ہیں اس لئے مسلسل مایوسی والی باتیں کر رہی ہیں۔
اللہ پاک آپ سے محبت کرتے ہیں پیاری وہ آپ کو اپنی طرف اور اپنی محبت سے نوازنا چاہتے ہیں تا کہ آپ اللہ پر یقین رکھ کر دنیا کی ہر منزل پار کر سکے۔
آپ نے بولا آپ اپنے اللہ کو پکاریں گی تو پکاریں نہ اسے صرف اسی کو پکاریں کہے یا اللہ پاک غلطی ہو گی تھی معاف کر دیں اللہ کو کہیں کہ مجھے سکون عطاء کر دیں اللہ سے اپنے لئے بہتری مانگیں ۔اس کنویں سے صرف آپ کو اللہ نکال سکتا ہے اللہ سے مدد مانگیں گی تو وہ کنویں سے بھی نکالے گا راستہ بھی بتائے گا خوشی اور سکون بھی عطاء کر دے گا ان شاءاللہ
یہ آپ کے لیے آزمائش بھی ہو سکتی ہے تو کوئ بات نہیں ڈرنا نہیں ہے اکیلی نہیں ہیں آپ اللہ ساتھ ہیں آپ کے اور ہمیشہ ساتھ ہیں ۔اور آپ نے بولا کہ پھر آپ اپنے والدین کو چنے گی والدین آپ سے محبت کرتے ہیں ان کا مان آپ پر ہے آپ کے سر کی چادر آپ کے والد کا مان ہے۔مان کبھی توڑیئے گا مت دوسروں کے لیے خود کو گرانا نہیں ہے مضبوط اور با وقار بنے کہ کوئ آپ کو توڑ نہ سکے ۔
وہ خاموش رہی ۔
دیکھیں پیاری حالات کو خود بدلیں ان کے بدلنے کا انتظار مت کریں،اللہ کو پکاریں شیطان کے وسوسوں سے باہر نکلیں دنیا پیاری ہے صرف اللہ کے ساتھ صرف محرم رشتوں کے ساتھ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button