کبیروالہ (شاہدرفیق سہو)کبیروالہ بارہ میل ایس ایچ او عظیم سبحانی کے چارج سنبھالنے کے بعد علاقہ میں امن و امان قائم ہونے لگا ہےتفصیل کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب سے ینگ اور دبنگ پولیس آفیسر محمد عظیم سبحانی نے تھانہ بارہ میل میں بطور ایس ایچ او چارج سنبھالا ہے علاقہ میں جرائم میں کمی ہوئی ہے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات چوھدریمحمد امیر حمزہ سہو چوہدری محمد شعیب رضا آرائیں چوہدری مدنی رضا آرائیں چوہدری بلال آرائیں چوہدری اویس آرائیں چوہدری اشتیاق آرائیں اور حاجی خضر حیات کرتوانہ سیال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظیم سبحانی ایک ایماندار اور محنتی پولیس آفیسر ہے جب سے عظیم سبحانی صاحب نے چارج سنبھالا ہے علاقہ میں جرائم میں واضح کمی ہوئی اور اب رات کو لوگ سکون سے سوتے ہیں اور عظیم سبحانی صاحب روزانہ کی بنیاد پر روڈ گشت کرتے ہے اور تھانے میں آنے والے تمام سائلین کی بات کو اچھے طریقے سے سنتے ہیں اور ان کی درخواست پر فوری کارروائی کر کے ان کا مسئلہ حل کرواتے ہیں علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے عظیم سبحانی صاحب خود ایکشن لیتے ہے حاجی خضر حیات کرتوانہ سیال نے کہا کہ ایسے ایماندار محنتی اور قابل پولیس افسران کی تعیناتی سے پولیس کا نامروشن ہو گا نئے پاکستان بنانے کا مقصد انشاءاللہ جلد پورا ہو گا
Related Articles
Check Also
Close