اہم خبریںپاکستانسیاست

ہم ملک میں سویلین بالادستی پر یقین رکھتے ہیں جو لوگ آج اسٹبلشمنٹ کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں پہلے جنرل ضیاء دور کی بدترین اسٹبلشمنٹ کی مخالفت کیوں کرتے۔صادق


کراچی (نور احمد عباسی سے) پاکستان قومی محاذ آذادی کے مرکزی کنویئنر صادق جارچوی نے آج سندھ ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور وکلاء کے مختلف وفود نیز پارٹی کے لایئر فورم کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صادق جارچوی نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا بدترین سلسلہ جنرل ضیاء کے دور میں شروع کیا گیا جو لوگ آج اسٹبلشمنٹ کی مخالفت کررہے ہیں وہ کھل کر 1977 سے 1988 تک کے دومیں طلباء، مزدوروں، وکلاء، صحافیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور انسانی حقوق کی پامالی پر کیوں خاموش ہیں ۔ آج ہمارے ملک میں جمہوریت کے نام پر لوگوں کے ضمیر خریدے جاتے ہیں ۔اپوزیشن اور موجودہ حکومت امنگوں کی ترجمان نہیں ۔ اس نظام میں نئے سے نئے نعرے دے کر لوگوں کو گمراہ کرکے اقتدار حاصل کیا جاتا ہے ۔ ہمارے قائد جناب معراج محمد خان نے کہاتھا کہ یہ کوئی جمہوریت نہیں ۔ مسائل کا حل انقلاب ہی سے ممکن ہے ۔
جب تک طبقاتی تضادات کا تاریخی مطلب سمجھ نہیں آتا انقلاب کا مطلب بھی سمجھا میں نہیں جا سکتا..انقلاب ایک خوبصورت لفظ ہے .انقلاب تاریخ کی قوس و قزح ہے.انقلاب کا مطلب ہے نا انصافی اور عدم مساوات کا خاتمہ.اس کا مطلب ہے استحصال اورآمریت کا خاتمہ.انقلاب کا مطلب ہے خواتین کی نجات اور نوع انسانی کی آزادی.انقلاب مطلب ہے جمہوریت پسند عوام کا حق خودارادیت. اس کامطلب ہے افریقہ میں نسل پرستوں کا خاتمہ. اس کامطلب ہے فلسطینی ریاست کا قیام . اس کامطلب ہے تیسری دنیا کی مجبور قوموں کے لیے انصاف کے اصولوں پر مبنی نیا معاشی نظام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button