اہم خبریں

موضع کھنہ کاک میں مستقل پٹواری تعینات نہ ہونے سے عوام پریشان



*معطل پٹواریوں کا اثر و رسوخ، فرد کے اجرا سمیت دیگر معاملات جاری*

*علاقہ مکینوں کا مطالبہ،ایماندار پٹواری کی فوری تعیناتی کی جائے*

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) موضع کھنہ کاک میں مستقل پٹواری تعینات نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق معطل پٹواری طلحہ خان اور ان کے پرائیویٹ معاون اب بھی پٹوار خانے کا نظام چلا رہے ہیں اور پچھلی تاریخوں میں فرد بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود نئے پٹواری کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کرپشن کے باعث پٹواری معطل کیے گئے لیکن ان کا اثر و رسوخ اس حد تک ہے کہ دوبارہ تعیناتی بھی انہی مخصوص افراد میں ہی کی جاتی ہے۔اس حوالے سے متعلقہ افسران کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم موبائل پر رابطہ نہ ہو سکا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اے ڈی سی آر سے دفتر میں بھی ملاقات نہ ہو پائی۔ البتہ دفتر کے عملے کے مطابق پٹواری کی تعیناتی کا اختیار اسسٹنٹ کمشنر کے پاس ہے۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد موضع کھنہ کاک میں کسی ایماندار پٹواری کو تعینات کیا جائے اور عارضی طور پر بھی کسی کو اختیارات دے کر عوامی مسائل حل کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button