اخبار

ریسکیو 1122 راولپنڈی نے رواں ہفتہ ابتدائی طبی امداد کے طور پر منایا

*ریسکیو 1122 راولپنڈی نے رواں ہفتہ ابتدائی طبی امداد کے طور پر منایا*

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) سیکرٹری و بانی ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس راولپنڈی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجینئر صبغت اللہ کی زیر نگرانی 09 ستمبر کے دن کو ابتدائی طبی امداد کے طور پر منایا۔ اس حوالے سے ضلع راولپنڈی کے تمام ریسکیو اسٹیشن پر اگاہی واک اور سیمینار منعقد کئے گئے۔ جس کا مقصد ہر گھر میں ایک فرد کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دیکر فرسٹ ایڈر بنانا ہے تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو ٹیموں کے رسپانس کرنے تک متاثرہ شخص کو طبی امداد دینے کی خدمات سر انجام دے سکے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے کہا ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور انہیں ابتدائی طبی امداد سیکھنے کی اہمیت کا احساس دلانا ہے اگر خدانخواستہ گھر میں یا کہیں پر بھی کوئی حادثہ ہو جاتا ہے تو جب تک ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کرنے والی ٹیمیں جائے وقوعہ پر نہیں پہنچتیں تو وہ لوگ جنہوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت حاصل کی ہوتی ہے وہ اس حادثے میں متاثر ہونے والے شخص کی فوری مدد کر سکتے ہیں لہذا محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ہر فرد کو چاہیئے کہ وہ ریسکیو 1122 سے ابتدائی طبی امداد فراہم کی تربیت حاصل کرے اور اپنی گاڑیوں، دفاتر، سکولوں اور گھروں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی فرسٹ ایڈ کٹس لازمی رکھیں اس سے ہم بہت سی قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button