اہم خبریں

آرڈی اے نے پرواز مارکیٹنگ کمپنی کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

آرڈی اے نے پرواز مارکیٹنگ کمپنی کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عوام الناس سے درخواست ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم روڈن انکلیو کی قرعہ اندازی سے اجتناب کریں،ڈی جی آر ڈی اے

راولپنڈی(عبدالرحمان سے) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر موضع بدیال اور ڈھلہ خصالہ میں واقع روڈن انکلیو نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی شوشل میڈیا پر مارکیٹنگ کرنے کی وجہ سے پرواز مارکیٹنگ کمپنی کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے نوٹس لیتے ہوئے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے اجتناب کریں اور کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی قرآندازی میں شامل نہ ہوں اور جھانسے میں نہ آئیں۔ ترجمان کے مطابق اڈیالہ روڈ پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم روڈن انکلیو کے مالکان 16 ستمبر کو قرعہ اندازی کرنے جا رہے ہیں۔ عوام اجتناب کریں۔ قرآندازی کرنے والے دن آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ ٹیم بمع پولیس اس جگہ پر موجود ہو گی اور اس کام میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button