اہم خبریں

محمد صغیر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

گوجرخان(قمرشہزاد) تھانہ گوجرخان پولیس چوکی قاضیاں کی حدود میں میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا مقتول کی شناخت محمد صغیر کے نام سے ہوئی جو پنڈوری کا رہائشی ہے قتل کی اس واردات کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج واقعے کی اطلاع ملتے ہی انچارج چوکی چوہدری اسلم پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اگھتے کیے اور ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ریسکیو کی امدادی ٹیم کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی گی پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کرکے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا مقتول کے بھائی اسد محمود ولد محمد بشیر قوم راجپوت سکنہ پنڈوری تحصیل گوجر خان نے درخواست میں موقف دیتے ہو بتایا کہ والدین فوت ہو چکے ہیں ہم دو بھائی تھے بھائی نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس کے 4 بیٹے دو بیٹیاں ہیں میرا بھائی محنت مزدوری کر تا تھا۔ مورخہ 8.09.2023 کو میں اپنے بڑے بھائی محمد صغیر کے گھر موجود تھا میرا بھائی صغیر اور اسکی دونوں بیویاں اور بچے گھر میں موجود تھے کہ گھر کے دروازے پر دستک ہوئی تو میرے بھائی محمد صفیر نے باہر جا کر دیکھا اور واپس اندر اکر ہمیں بتایا کہ میں اپنے دوست احتشام فاروقی ڈھوک جھنگی کے گھر جارہا ہوں میں بھی پیچھے پیچھے اپنے بھائی کے گھر کے دروازے تک آیا احتشام فاروقی موٹر سائیکل پر سوار گھر کے باہر کھڑا تھا میرا بھائی اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر چلا گیا میں بھی کچھ دیر اپنے بھائی کے گھر ٹھہرنے کے بعد اپنے گھر چلا گیا تقریبا رات ساڑھے 10 بجے میری بھابھی ش نے مجھے فون کر کے بلایا کہ ڈھوک جھنگی میں صغیر کو کسی نے قتل کر دیا ہے اس اطلاع پر میں ہمراہ طالب حسین احمد ،سکندر، زاہد ، محمود، اور دیگر عزیز و اقارب کے ہمراہ مکان ازاں ارشد محمود جو کہ ابھی زیر تعمیر ہے کے ساتھ کھلی زمین میں بھائی محمد صغیر کی نعش پڑی تھی اور اس کے بائیں پٹ سے خون نکل رہاتھا مجھے پورا یقین ہے کہ میرے بھائی محمد سلیم کو احتشام فاروقی نے خود یا اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر ناحق قتل کیا ہے انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button