اہم خبریں

  تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی



22 نمبر،ٹینچ بھاٹہ،رینج روڈ سمیت متعدد علاقوں میں آپریشن

سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے سامان اٹھا کر اسٹور منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) کینٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ تجاوزات نے کارروائی کرتے ہوئے 22 نمبر، ٹینچ بھاٹہ، ڈھوک سیداں، پیپلز کالونی، مصریال روڈ، رینج روڈ، آلہ آباد، پشاور روڈ، نصیرآباد، ویسٹریج، حافظ آباد سمیت متعدد علاقوں میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات ہٹا دیں۔ کارروائی کے دوران دوکانوں کے سامنے رکھا سامان، اسٹالز اور ریڑھیاں اٹھا کر کینٹ بورڈ اسٹور منتقل کر دی گئیں۔

حکام کے مطابق عوامی شکایات اور ٹریفک کے دباؤ میں اضافے کے باعث تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئی ہیں۔ انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button