اہم خبریں

نگہبان رمضان امدادی پیکج سے مستحقین سے زیادہ صاحب حثیت لوگ مستفید ہونے لگے

نگہبان رمضان امدادی پیکج سے مستحقین سے زیادہ صاحب حثیت لوگ مستفید ہونے لگے
بینظیر انکم سپورٹ کی طرح اس پیکج کے ثمرات سے اہل طبقہ محروم شہری حلقوں نے حکومت پنجاب سے نظرثانی کا مطالبہ کر دیا
اگر اہل افراد مستفید نہیں ہو سکتے تو BISP پروگرام کے سروے کینسل کرکے گرانٹ سے فیکٹریاں لگا کر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں
گوجرخان(قمرشہزاد) حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان المبارک کے سلسلے میں لانچ کیے گے نگہبان پیکج سے متواسط دیہاڑی دار طبقے سمیت سفید پوش خوددار افراد مستفید نہ ہو سکے ماضی کی طرح بینظیر انکم سپورٹ سمیت دیگر امدادی پروگرامز کی طرح اس پیکج سے بھی صاحب ثروت طبقہ مستفید ہو رہا ہے جبکہ غریب اہل لوگ ہمیشہ کی طرح امداد کے منتظر اس حوالے سے شہری حلقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لسٹیں مرتب کرنے والوں پر رشک آتا ہے جہنوں نے اہل افراد کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ایسے افراد کے نام لسٹوں میں شامل کیے ہیں جو کہ اہل ہی نہیں ہیں، چند ایک ایسے خاندانوں کو امدادی پہنچی جو ضرور مند ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ نمبرداروں، کونسلرز سے علاقے کے مستحقین کا ڈیٹا لیا جاتا اور ان خاندانوں کی معاونت کی جاتی تاکہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں ضرورت مند لوگوں کے گھر راشن پہنچتا مزید برآں شہریوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سے اس تمام تر صورتحال پر سختی سے نوٹس لینے اور نئے سرے سے لسٹوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام امدادی پیکجز کے حوالے سے نئے سرے سے گھر گھر جاکر سروے کیا جائے تاکہ ہر طرح کی امداد سے مستحق طبقہ مستفید ہو سکے،  جو خواتین و حضرات جن کے روزگار کے اتنے ذرائع بھی نہیں اور انکے معاشی حالات شدید خراب ہیں اور وہ خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں انکے بانسبت ایسے افراد بینظیر انکم سپورٹ اور دیگر پیکجز سے مستفید ہو رہے جن کے اپنے گھر اور خودکفیل خاندان ہیں سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام سروے کینسل کیے جائیں اور امدادی رقوم نئے سرے سے ڈور ٹو ڈور سروے کرکے مستحقین تک پہنچائی جائیں اگر ایسا کرنا ممکن نہیں ہے تو یہ پروگرام بند کرکے اس امدادی گرانٹ سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فیکٹریاں لگائی جائیں تاکہ مرد و خواتین کو روزگار کے مواقع میسر ہوں اور وہ باعزت طریقے سے اپنی گزر بسر کر سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button