کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے زیر صدارت پی ایس ایل کے ختمی انتظامت کے حوالے سے جائزہ اجلاس
کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے زیر صدارت پی ایس ایل کے ختمی انتظامت کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 02 تا 10 مارچ 2024 تک پی ایس ایل میچز۔
راولپنڈی پی ایس ایل کے 09 میچز کی میزبانی کرے گا۔ انجینئر عامر خٹک
ان میں سے 03 ڈے اور 06 نائٹ میچز ہوں گے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویثرن
سکیورٹی کے پیش نظر فوڈ سٹریٹ ڈبل روڈ 28 فروری سے بند، 11 مارچ 2024 کودوبارہ کھول دی جائے گی۔
میچزمیں سکیورٹی و دیگر انتظامات کو بہترین بنانا ہے تا کہ مہمان کھلاڑیوں کو ہماری مہمان نوازی و امن پسندی کا ادراک ہو۔ کمشنر راولپنڈی
عوام قومی مفاد کی خاطرقانون نافذ کر نے والے اداروں سے بھر پور تعاون اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ کمشنر راولپنڈی
پی ایس ایل کے انتظامات میں کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ انجینئر عامر خٹک
ڈبل روڈ اور کرکٹ سٹیڈیم کے اردگرد موجود سڑک کا پیچ روک مکمل کیا جاچکا ہے۔ انجینئر عامر خٹک
روٹس پر موجود تمام سٹریٹ لائٹس کی مرمت بھی کی گئی ہے۔ انجینئر عامر خٹک
ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ انجینئر عامر خٹک
دوران میچز ساڑھے پانچ ہزار سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔انجینئر عامر خٹک
واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرہ، انٹری گیٹ پر نادرہ و یری فیکیشن کاؤنٹر کا قیام اور راستے میں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بریفنگ
تمام تر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے شہباز شریف سپورٹس جمنازیم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔انجینئر عامر خٹک
ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے کار پارکنگ راول پارک کے اوپن ایریا اور سیٹلائٹ ٹاون کالج میں کی جائے گی۔ انجینئر عامر خٹک
پارکنگ ایریاز سے تماشائیوں کو شٹل سروس کے ذریعے کرکٹ گراونڈ کے داخلی راستہ تک پہنچایا جائے گا۔ انجینئر عامر خٹک
میچ کے دوران سول ڈیفنس کی جانب سے بم ڈسپوزل سکواڈ سٹیڈیم میں موجودہوں گے۔ انجینئر عامر خٹک
آئیسکو کی جانب سے میچ کے دوران بجلی کی لگاتار فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انجینئر عامر خٹک
سٹیڈیم کے پاس فرسٹ ایڈ ایمبولینس اور فائر برگیڈ گاڑی ہمہ وقت موجود رہیں گی۔
کرکٹ سٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کے لیے آر ڈیبلیو ایم سی کے 100 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انجینئر عامر خٹک