لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لے لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
سینئر منسٹر اور چیف سیکرٹری کو لاہور ڈویلپمنٹ کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا گیا
لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے لئے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت
لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے فیز کا مرحلہ وار جائزہ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پراجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا
میونسپل کارپوریشن لاہور کی 3705 اور واسا کے زیر اہتمام230 سٹریٹس کی تعمیر و بحالی کے لئے 30جون کی ڈیڈ لائن مقرر
واسا ورکس کے لئے 1573 گلیوں کی تعمیر و مرمت کے لئے31جولائی کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر
لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو میں علامہ اقبال، عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن میں گلیوں کی تعمیر ومرمت اور دیگر پراجیکٹ شامل
ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثرہوتی ہے۔ مریم نوازشریف
خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہوں، مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔ مریم نوازشریف