اہم خبریں

گوجرخان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر کائٹ فلائنگ اقدامات مہم  شروع

گوجرخان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر کائٹ فلائنگ اقدامات مہم  شروع
سی ٹی او کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئےانچارج ٹریفک سیکٹر کی سربراہی میں وارڈنز نے فری حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ شروع کر
وارڈنز چوک اور روڈز کے اطراف میں لٹکتی ڈور،دھاتی دھاگوں پر خصوصی نظر رکھیں DSP ثاقب رضوان شہریوں نے ان اقدامات کو سراہا
گوجرخان (قمرشہزاد) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کے احکامات اور سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ثاقب رضوان کی زیر نگرانی انچارج سیکٹر حسن ظہور کی سربراہی میں ٹریفک وارڈنز حاجی بلال قریشی، فیصل بشیر، راجہ عدیل کیانی، افضال بٹ، امجد، راجہ ندیم، ریحان اور دیگر افسران نے گوجرخان بھر میں تیز دھار ڈور سے بچاؤ کے حوالے سے مہم شروع کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی اقدامات کے بارے میں ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو پتنگ بازی کی وجہ سے تیز دار ڈور سے کوئی نقصان نہ پہنچے ٹریفک پولیس کے ان اقدامات کو شہری حلقوں نے خوب سراہتے ہوئے انکو قابل تحسین قرار دیا تفصیلات کے مطابق گوجرخان سٹی ٹریفک پولیس نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسدادِ کائٹ فلائنگ اقدامات مہم  شروع کر دی ہے شہریوں کی حفاظت کے لئے خصوصی آگاہی بھی دی جارہی ہےچیف ٹریفک آفیسر تیمور خان  کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ثاقب رضوان کی زیر نگرانی اور انچارج گوجرخان سیکٹر حسن ظہور کی قیادت میں ٹریفک وارڈنز نے شہر کے مختلف پوائنٹس پر موٹرسائیکل سواروں میں فری حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نے تمام وارڈنز کو چوک اور روڈز کے اطراف میں لٹکتی ڈور،دھاتی دھاگوں پر بھی خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری اپنے اردگرد چھتوں پر خصوصی نظر رکھیں، ڈور پھرنے کے یکے بعد دیگر واقعات کے بعد حفاظتی اقدامات بے حد لازم ہیں،موٹر سائیکلوں پر حفاظتی وائر لگوانے سے ڈور پھرنے کے خوفناک حادثات سے بچا جاسکتا ہے مزید برآں سیاسی ، سماجی و عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے ان اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے اس آگاہی مہم کو خوب سراہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button